وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات، صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:27

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات،  صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح  و بہبود کے منصوبوں کے حوالے  سے بات چیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہفتہ کو لاہور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم, صوبائی وزرا ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے شرکت کی۔ ملاقات میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں