آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کیلئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے

یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں، مگر ان مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے، فتنہ خان پورے پاکستان سے اتنے لوگ اکٹھے نہیں کرسکا جتنے گرین ٹاؤن میں ہوگئے، مریم نواز کا پی پی 167 لاہور میں خطاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2022 23:37

آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کیلئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2022ء) مریم نواز کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کیلئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے پی پی 167 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گرین ٹاون کے علاقے میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا گیا۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آج آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کیلئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے ، یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں ہیں، پٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ فتنہ خان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے، معاہدہ کیا برا کیا، معاہدے سے روگردانی کی اس سے بھی برا کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عوامی کے دکھ، تکلیف اور مشکلات کا احساس ہے، آپ کی تکلیف میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں گی، نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کو بتاؤں کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں پر نواز شریف کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں، مگر ان مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے، جن مسائل میں فتنہ خان عوام کو چھوڑ گیا، نواز شریف اور شہباز شریف نکالیں گے۔

(جاری ہے)

عوام تکلیف میں ہوگی تو نواز شریف کی بیٹی عوام کے درمیان ہوگی، معلوم ہے مہنگائی ہے مگر مہنگائی پچھلے 4 سالوں سے ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ گرین ٹاؤن میں شیر آرہا ہے، نذیر چوہان کو مبارکباد دیتی ہوں کہ وہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ فتنہ خان پورے پاکستان سے اتنے لوگ اکٹھے نہیں کرسکا جتنے گرین ٹاؤن میں ہوگئے۔ میں آج آپ سب سے مدد مانگنے آئی ہوں، شیر کا ساتھ دو وعدہ کرتی ہوں ان مشکلات سے نکال کر لے جائیں گے، مسلم لیگ ن نے چیلنجز میں حکومت لی، یقین رکھو کہ ان چیلنجز سے نمٹنا بھی آتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں