عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے

خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی، خان صاحب اور جہانگیر ترین کے درمیان مسائل کی وجہ بھی بشری بی بی ہیں، عمران خان کے موبائل فونز بھی بشری بی بی کے کنٹرول میں ہیں۔پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عظمی کاردار کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 4 جولائی 2022 11:22

عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جولائی 2022ء) تحریک انصاف کی جیالی کے طو رپرشہرت حاصل کر کے منحرف ہونے والی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی،عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کوئی نہ کوئی ناجائز کام کروانے کے لئے خان صاحب سے فائلیں سائن کرواتی رہیں، پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں 10 لاکھ روزانہ ان کے اکاؤنٹس میں جاتے تھے۔ جلد طاہر خورشید اور فرح گوگی وعدہ معاف گواہان بنیں گے کیونکہ اپنی جان سب کو پیاری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب اور جہانگیر ترین کے درمیان مسائل کی وجہ بھی بشری بی بی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے موبائل فونز بھی بشری بی بی کے کنٹرول میں ہیں۔قبل ازیں عظمیٰ کاردار نے کہا کہ میں اپنے لیڈر کو نہیں بھولی تھی بلکہ لیڈر نے مجھے بھلا دیا،درخواستوں کے باوجودمیری رکنیت بحال نہیںکی گئی ،مجھے شاید بنی گالہ کے موکلوں نے ہی یہاں تک پہنچایا ہے ،بشری بی بی نے کسی طرح کی صلہ رحمی نہیں دکھائی ۔ ایک انٹر ویو میں عظمیٰ کاردارنے کہا کہ اگرہم کارکنان دل کے زخم دکھائیں تولوگوں کو پتہ چلے ہم کس حال میںتھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو اپنے کارکنان کو مڑکر نہیںدیکھا،بنی گالہ میں اگرکوئی نظر آیا تو وہ صرف فرح خان نظر آئیں۔ فرح خان تواب بھاگ گئی ہے اس کی ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر آگئی ہے ،تقرر و تبادلوں کیلئے جو کروڑوںروپے رشوت لی گئی اوردبئی میں محلات بنائے گئے اس کا جواب اب انہیں دینا پڑے گا، اب آپ کوراہ نجات نہیں ملے گی ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے چوہدری سرور کے ساتھ کیا کیا، میں درخواستیں دیتی رہی کہ میںادنیٰ کارکن ہوں میری رکنیت بحال کر دیں لیکن میرے لئے سارے دروازے بند کر دئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو خط لہرایا ہے اس سے ہماری خارجہ پالیسی کو بہت نقصان ہوگا ،مجھے تو یہ خط قطری خط کی طرح لگتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں