انسٹاگرام پر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نام سے منسوب جعلی اکائونٹ

پیر 4 جولائی 2022 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) انسٹاگرام پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نام سے منسوب جعلی اکائونٹ بن گیا۔گزشتہ روز جنید صفدر نے اپنے چاہنے والوں کو خبردار کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

(جاری ہے)

جنید صفدر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی انسٹا اکائونٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

انسٹا اسٹوری میں جنید صفدر نے کہا کہ اس جعلی اکائونٹ کو رپورٹ کریں۔ جنید صفدر کے جعلی انسٹا اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے جبکہ ان کے اپنے آفیشل اکائونٹ پر ایک لاکھ 82 ہزار فالوورز ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل ہی جنید صفدر نے کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے تاہم مریم نواز بیٹے کی اس خوشی میں شامل نہیں ہو سکی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں