خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ترکی کے قونصل جنرل مسٹرامیر ازبے کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں محکمہ صحت کی ٹیم سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے‘صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق

پیر 4 جولائی 2022 17:36

خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ترکی کے قونصل جنرل مسٹرامیر ازبے کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ترکی کے قونصل جنرل مسٹرامیر ازبے نے ملاقات کی۔ترکی کے وفدمیں ڈی جی ہیلتھ ترکی ڈاکٹرسلیمی کلک،ارسلان ضمیر خان ودیگرشامل تھے۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،سپیشل سیکرٹری فاطمہ شیخ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیرخان،ڈائریکٹرای پی آئی ڈاکٹرمختاراعوان،ڈائریکٹرسی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،فوکل پرسن ڈاکٹرید اللہ اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول ڈاکٹرسہیل موجودتھے۔

ترکی وفدنے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرمیں مختلف لیبزکادورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان نے ترکی وفدکو لیبزمیں دی جانے والی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور قونصل جنرل ترکی مسٹرامیرازبے کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔قونصل جنرل ترکی مسٹرامیرازبے نے اس موقع پر ترکی میں صحت کے نظام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان اور ترکی انتہائی قریبی اوردر ینہ مسلمان دوست ممالک ہیں۔پنجاب کی عوام کو ترکی کے نظام صحت کی طرزکی طبی سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیم سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے۔

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے ترکی میں صحت کے نظام کو بے حدسراہا۔قونصل جنرل ترکی مسٹرامیرازبے نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ صحت کے شعبہ میں تعاون کرناچاہتے ہیں۔ہمیں پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ کام کرنے کی خوشی ہوگی۔مسٹرامیرازبے نے کہاکہ محکمہ صحت کے ساتھ کوروناویکسی نیشن کے حوالہ سے بھی تعاون کریں گے۔محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرمیں جدیدلیبزدیکھ کربہت متاثرہواہوں۔آخرمیں صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق اور قونصل جنرل مسٹرامیرازبے نے یادگاری شیلڈزکاتبادلہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں