17 جولائی کے الیکشن سے 5 دن پہلے اور گندے کھیل کھیلے جائیں گے

کسی نے ہر حالت میں الیکشن کو چرانا ہے کیونکہ اگلے 6 سال بھی گزرانے ہیں،اگر پی ٹی آئی ضمنی الیکشن جیت گئی تو حکومت گئی اس لیے کچھ گندے کھیل شروع کر دئیے جائیں گے۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جولائی 2022 12:08

17 جولائی کے الیکشن سے 5 دن پہلے اور گندے کھیل کھیلے جائیں گے
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جولائی 2022ء ) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو الیکشن ہے جس سے 5-6 دن پہلے اور گندے کھیل کھیلے جائیں گے۔انہوں نے جی این این کے پروگرام میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات سے کچھ دن قبل بہت گندے کھیل کھیلے جائیں گے کیونکہ کسی نے ہر حالت میں الیکشن کو چرانا ہے۔

کیونکہ انہی انتخابات پر اگلے 6 سال گزارنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی 17 جولائی کے ضمنی الیکشن جیت گئی تو حکومت گئی لہذا انتخابات سے کچھ دن پہلے ہی گندا کھیل شروع کر دیا جائے گا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت آتے ہی مہنگائی بڑھ گئی، اتنی تیزی سے دنیا میں کہیں مہنگائی نہیں بڑھی۔نیب ترامیم کرکے اپنے کیسز میں مکمل تبدیلی کر دی گئی، لوٹوں سے ووٹ لیے گئے۔

(جاری ہے)

۔واضح رہے کہ پنجاب کے متعدد حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا میدان سجے گا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں انتخابی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی، جبکہ عمران خان نے ایک بار پر پھر عوامی رابطہ مہم بڑھانے اور ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے سرگرم ہوگئے۔

عمران خان کے عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کردیاگیا جس کے مطابق 7 سے 15 جولائی کے درمیان عمران خان 16 مقامات پر بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے،7 جولائی کو چئیرمین تحریک انصاف لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہونگے،اسی طرح 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق11 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273 اور بہاولنگر پی پی 237 میں خطاب کریں گے۔ جبہ 12 جولائی کو عمران خان بھکر پی پی 90 اور لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق13 جولائی کو عمران خان جھنگ پی پی 127 اور فیصل آباد پی پی 97 میں عوام سے خطاب کریں گے۔ 14 جولائی کو عمران خان ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، جبکہ 15 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں