اگر 100 یونٹ مفت دیں گےتو حمزہ شہباز کے اقدام کی حوصلہ افزائی کریں گے

آئین آڈیو ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جولائی 2022 16:36

اگر 100 یونٹ مفت دیں گےتو حمزہ شہباز کے اقدام کی حوصلہ افزائی کریں گے
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جولائی 2022ء ) پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگر 100 یونٹ مفت دیں گےتو حمزہ شہباز کے اقدام کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق خاتون اول کی لیکڈ ویڈیو سے متلعق کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو آتی ہے ، لوٹوں کو غدار کہا جاتا ہے تو کون سی چیز غلط ہے۔

فیاض چوہان نے یہ بھی کہا کہ آئین آڈیو ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر 100 یونٹ مفت دیں گے تو حمزہ شہباز کے اقدام کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ آئی ایم ایف ایک صوبے کو 100 یونٹ بجلی دے گا؟۔حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پولنگ ہو رہی ہے، 4 حلقوں میں چار ارب سے زائد کا فنڈ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے ضمنی انتخاب سے قبل پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔خط پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی 2022 کو عدالت نے پنجاب کو بحران سے بچانے کا آئینی فارمولہ واضح کیا۔ واضح احکامات دئیے گئے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات شفاف اور آزادانہ ہوں گے۔

کہا گیا کہ آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر کسی قسم کا حملہ نہیں کیا جائے گا۔حمزہ شہباز نے خود یقین دہانی کرائی کہ وہ دھاندلی کا ارادہ نہیں رکھتے۔حمزہ شہاز کے انفرادی اور سرکاری کردار پر تحریک انصاف کو تحفظات ہیں۔حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے احکامات اور انتخابی ضابطہ اخلاق کو روند رہے ہیں۔ضمنی انتخاب سے چند روز قبل صوبے کے عوام کے لیے پیکج کا اعلان کیا گیا۔پیکج کا مقصد عدالت سے حاصل ریلیف کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں