وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 22جولائی کی شام اجلاس طلب کرلیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کریں گے‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کیا گیا ہے. چوہدری پرویزالہی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 جولائی 2022 17:28

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 22جولائی کی شام اجلاس طلب کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2022 ) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسپیکر نے اسمبلی اجلاس 22 جولائی شام 4 بجے طلب کرلیا ہے.

(جاری ہے)

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیے جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کریں گے. چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں پرویز الہٰی نے کہا کہ ایوان میں فیئر اینڈ فری ماحول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں