پنجاب اسمبلی: سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر حمزہ شہباز کے خلاف قرارداد منظور
حمزہ شہباز عدالتی فیصلے کے مطابق اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے،پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد
منگل 5 جولائی 2022 21:43
(جاری ہے)
بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں نہ آ کر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔
یہ بات معزز عدالت کے نوٹس میں لائی جائے۔ وکلاء کے ذریعے ایک درخواست سپریم کورٹ میں دیں گے۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وحشیانہ انداز اور بے ڈھنگے انداز سے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو استعمال کیا جا رھا ھے۔حمزہ شہباز نے سات جون کو (06)چھ سیکرٹریز کے تبادلے کئے۔ جب کہ الیکشن شیڈول جاری ہوجائے تو کوئی پوسٹنگ، ٹرانسفر نہیں ہو سکتے جبکہ غیر قانونی کام کر رھے ھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیس فیصد عوام کو سو یونٹ تک بھی بجلی استعمال پر بل آ گئے تو عہد کریں گے اس ہا ل میں حمزہ شہباز کو بولنے نہیں دیں گے اس پر عمل درآمد دینا ہوگا۔ پوائنٹ آف آڈر پر بات کرتے ہو ئے دیگر اپوزیشن کے اراکین نے کہا کہ حکومت نے حمزہ شہباز کی زیر قیادت 20 ہزار بیلٹ پیپر ھر حلقے میں اپنے امیدواروں کو دینے کا فیصلہ کیاہے، اب الیکشن کمیشن کہاں ہی الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا،سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بیس حلقوں میں ضمنی الیکشن پر کردار ادا کرے۔لوٹوں کے لیے فنڈز کے خزانے کھول دیے گئے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنا چائیے۔ حکومت مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔واپڈا پنجاب کے اختیارات میں نہیں آتا۔سو یونٹ والا ڈرامہ ہے ریڈنگ 40 دن پر لے جائیں گے تو کسی کا بھی سو یونٹ کا بل نہیں آئے گا۔ حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد بشارت راجہ نے دوران اجلاس ایوان میں حمزہ شہباز کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اور ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے خلاف مذمتی قراردادپیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ھے کہ حمزہ شہباز عدالتی فیصلے کے مطابق اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے۔عدالت نے بائیس جولائی تک انہیں وزیر اعلی بنایا تھا۔ حمزہ شہباز افسران کے تبادلے، ترقیاتی کام اور دھاندلی کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایوان نے سینئر صحافی ایاز میر، ارشد شریف، عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کے خلاف ہتھکنڈوں کی بھی مزمت کی گئی۔صحافی برادری کو جس طرح ٹارگٹ کیا جارہا ہے ایوان اس کی مذمت کرتا ہے۔ بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس 13جولائی بروز بدھ دن ایک بجے تک ملتوی کر دیامتعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ