تحریک انصاف اور ق لیگ کا ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی مداخلت پراظہار تشویش

پنجاب حکومت بد ترین دھاندلی کی مرتکب ہو رہی ہے،سپریم کورٹ پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات میں مداخلت کا نوٹس لے،دونوں جماعتوں کا مطالبہ

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 6 جولائی 2022 16:00

تحریک انصاف اور ق لیگ کا ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی مداخلت پراظہار تشویش
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 جولائی 2022ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہناہے کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے سامنے کیا گیاعہد توڑ دیا۔سپریم کور ٹ پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات میں مداخلت کا نوٹس لے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے مداخلت پر کارروائی عمل میں لائی جائے،حکومت پنجاب بدترین دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مونس الہٰی،حسین الہٰی اور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر سے ملاقات کےدوران کیا۔ملاقات میں ریاض فتیانہ، سبطین خان، محمود الرشید اور محمد علی اکبر خان شریک تھے۔ اس موقع پر رہنماوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب کے ضمنی اور وزیر اعلیٰ کے الیکشن پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں حکومت پنجاب کی مداخلت پر اظہار تشویش کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بار بار پارٹی لائن کراس کررہے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کی ہر پارٹی میٹنگ میں بیٹھے نظر آتے ہیں۔الیکشن کمیشن کو مسلسل پنجاب حکومت کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کررہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ پنجاب حکومت پری پول دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہےالیکشن کمیشن تعصب کا مظاہر ہ کر رہا ہے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے خلاف کب کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو شیڈول ہیں،ق لیگ نے پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ،ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی پنجاب کا انتخاب بھی ہوگا جو 22 جولائی کو شیڈول ہے۔سپریم کورٹ میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی تھی،جس میں حمزہ شہباز اورپرویز الہی نے انتخاب پر اتفاق کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں