اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ لاہور سے گرفتار

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری انسانی حقوق کے تنظیموں کیلئے امتحان ہے، اسدعمر

بدھ 6 جولائی 2022 18:18

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ لاہور سے گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا۔پارٹی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے لاہور کے علاقے گلبرگ سے حراست میں لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسدعمر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو اغوا قرار د یتے ہوئے کہا کہ صورتحال بار ، بینچ ، میڈیا اور انسانی حقوق کے تنظیموں کیلئے امتحان ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی جبکہ شہباز گل کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری لرزتی ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔حلیم عادل کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا ،عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہتھکڑی عمران ریاض کو نہیں لگائی گئی بلکہ جمہوریت کو لگا دی گئی۔جو کچھ ہو رہا ہے یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو ر ہاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں