ہائی وے پر اوور لوڈنگ واوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں

عید کے دنوں میں پردیسی گھروں کو لوٹتے ہیں ان کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے.ڈی آئی جی این فائیو سینٹرل زون

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2022 13:21

ہائی وے پر اوور لوڈنگ واوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2022 ) ہائی وے پر اوور لوڈنگ/اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

خصوصی مہم کاآغاز آئی جی موٹرویز خالد محمود کی ہدایت پر کیا گیا ہے. ڈی آئی جی این فائیو سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں پردیسی گھروں کو لوٹتے ہیں ان کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا قابل گرفت جرم ہے اور ایسی بس کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ مسافروں کی اوور لوڈنگ کرنے پر بھی ایکشن لیا جائے گا. انہوں ے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ہائی وے پر اوور چارجنگ یا اوور لوڈنگ کی شکایت کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے خصوصی مہم کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں