لوگوں کو پیغام ہے 10، 10ہزار کے چیک ان سے لینا اور ٹھپہ بلے پر لگانا ہے

انتخابی حلقوں میں ووٹ لینے کیلئے پیسے بانٹ رہے ہیں، الیکشن جیتنے کیلئے عوام گھر گھر جائیں ، الیکشن سے فیصلہ ہوگا کہ یہ ملک آزاد خودمختار ہوگا یا پھرچوروں کا ملک بنے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جولائی 2022 19:35

لوگوں کو پیغام ہے 10، 10ہزار کے چیک ان سے لینا اور ٹھپہ بلے پر لگانا ہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جولائی 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو پیغام ہے 10، 10ہزارکے چیک ان سے لینا اور ٹھپہ بلے پر لگانا، انتخابی حلقوں میں ووٹ لینے کیلئے پیسے بانٹ رہے ہیں، الیکشن جیتنے کیلئے عوام گھر گھر جائیں ، الیکشن سے فیصلہ ہوگا کہ یہ ملک آزاد خودمختار ہوگا یا پھرچوروں کا ملک بنے گا۔

انہوں نے شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنا تجربہ ہوگیا ہے اس لیے مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ الیکشن جیت چکے ہیں، ٹیم بن کر لڑیں گے تو کوئی شکست نہیں دے سکتا، کسی بھی رنگ کا لوٹا جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتا، لوٹوں پر بڑا نوٹ خرچ کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن حمزہ سے مل کر لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے، یہ کچھ بھی کرلیں جیت نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انصاف کے اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جتنا مرضی ظلم کریں ، ہراساں کریں، عمران ریاض، ایاز میر صحافیوں جیسے صحافیوں کوجو ضمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، سوشل میڈیا کے بچے اور پارٹی کے لوگ جن پر ایف آئی آرز کاٹ رہے، مجھے پر 15ایف آئی آر کٹ چکی، 15ہزار بھی کاٹ دیں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے کہا کہ 25مئی کو تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کا نام نوٹ کیا ہے، ان سے حساب لیا جائے گا، آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب کان کھول کرسن لو، آپ دونوں کو میں نے لگایا تھا کہ آپ ایماندار ہو، یہ ایمانداری نہیں کہ آپ حمزہ ککڑی کے کہنے پر غیرقانونی کام کریں، ساری قوم دیکھ رہی ہے، 17 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، الیکشن میں اگر غیرقانونی کام کریں گے تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، قوم اور ملک بدل گیا ہے، پرانی انتقامی کاروائیاں ، جھوٹی ایف آئی آرز، لوگوں کو ماریں پڑوانی، یہ آپ کوالیکشن نہیں جتائے گی، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے خبر کو نہیں روک سکتی ، انتخابی حلقوں کے اندر 10، 10ہزار چیک بانٹ رہے ہیں، لوگوں کو پیغام ہے، پیسے ان سے لینا اور ٹھپہ بلے پر لگانا ہے۔

شیخوپورہ کی عوام کو الیکشن جیتنے کیلئے گھر گھر جانا ہے ، یہ ملک کیلئے الیکشن ہے، اس سے فیصلہ ہوگا کہ یہ ملک چوروں کا ہے یا پھر یہ قوم آزاد اور خودمختار بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر بڑے ڈاکو مسلط ہیں، جو این آراو لے لیتے ہیں، اربوں کی چوری کرکے این آراو لے لیتے ہیں، جبکہ چھوٹے چور جیلوں میں چلے جاتے ہیں، چوروں نے 1100ارب کی چوری معاف کروائی ہے، نیب قانون میں ترمیم کرکے این آراو لیا ہے، اگر اس میں آدھی رقم عوام پر خرچ کردیتے تو بجلی، گیس پیٹرول ڈیزل کی قیمت بھی کم کرسکتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں