وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کمشنر لاہور انڈر13 ہاکی لیگ 2022 کا افتتاح کر دیا، ہاکی لیگ ٹرافی کی رونمائی کی

جمعرات 7 جولائی 2022 22:19

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کمشنر لاہور انڈر13 ہاکی لیگ 2022 کا افتتاح کر دیا، ہاکی لیگ ٹرافی کی رونمائی کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کمشنر لاہور انڈر 13 ہاکی لیگ 2022 کا افتتاح کیا- وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہاکی سے گیند کو شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا اور ہاکی لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی-وزیراعلی حمزہ شہباز نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کمشنر لاہور انڈر 13 ہاکی لیگ کے ٹرائل میں 1100 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 180 کھلاڑی میرٹ پر منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ اس ینگ ٹیلنٹ ہی میں سے کھلاڑی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بنیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈر 13 ہاکی لیگ کی ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ کیلنڈر میں شامل کر دیا گیا ہے اور ہر سال منعقد ہونے والے اس ہاکی لیگ کا یہ سلسلہ پورے پنجاب تک وسیع کیا جائے گا۔عمران گورایہ،ماجد ظہور، لیگل ایڈوائزر علی رضا، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں