شاباش۔۔۔ ارشد ندیم۔۔۔۔ شاباش ۔۔۔قوم کو آپ پر ناز ہے۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ بازی کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

پیر 8 اگست 2022 22:41

شاباش۔۔۔ ارشد ندیم۔۔۔۔ شاباش ۔۔۔قوم کو آپ پر ناز ہے۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ بازی کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ ارشد ندیم نے سونے کا میڈل جیت کر ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ارشد ندیم کی کامیابی پاکستان کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے وطن عزیز کا نام روشن کیاہے۔ارشد ندیم جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان ہی پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ میں اس کامیابی پر ارشد ندیم کی فیملی کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں۔ امید ہے کہ ارشد ندیم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں