فتنہ عمرانیہ کا خفیہ بیرونی ایجنڈا سامنے ہے، سعد رفیق

ڈاکٹر اسرار احمد ،حکیم محمد سعید پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے درست تھے‘ وفاقی وزیر

بدھ 10 اگست 2022 15:15

فتنہ عمرانیہ کا خفیہ بیرونی ایجنڈا سامنے ہے، سعد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ پاکستان تحریک انصاف کے فارن اسپانسرڈ فتنہ عمرانیہ کا خفیہ بیرونی ایجنڈا سامنے ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی، عالمی تنہائی، ریاستی اداروں کی بے توقیری قوم میں نفرت کی لکیریں کھینچناہی پراجیکٹ عمران کا مقصد تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم محمد سعید پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے درست تھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کی لمبی زبانوں کو لگام دینا اور شیطانی دماغوں کا علاج کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں