قوم کے خلاف سازش ہو رہی ہے، مجھے نااہل کر کے بھگوڑے کو لندن سے لانا چاہتے ہیں
جوبھی یہ سازش کررہا ہے سن لو میرا مقابلہ ڈاکو سے نہ کرو، سازش کرنے والوں کان کھول کر سن لو میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان کا پیغام
محمد علی اتوار 14 اگست 2022 00:36
(جاری ہے)
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین 26 سال سے میری ہر قسم کی کردار کشی کر رہے ہیں، اللہ کی شان دیکھو آپ کی تعداد میری حوصلہ افزائی کر رہی ہے، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، جو موت سے ڈرتا ہو وہ زندگی میں کبھی بڑا کام نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے کہا امریکا نے 400 ڈرون حملے کیے، جب ڈرون حملے ہوتے تھے تو ہمارے حکمران چوہے بیٹھے ہوئے تھے جو احتجاج نہیں کرتے تھے، چئیرمین تحریک انصاف نے سوال کیا کہ پاکستان کا دہشت گرد الطاف حسین 30 سال سے برطانیہ میں بیٹھا ہوا ہے، کیا برطانیہ ہمیں الطاف حسین پر ڈرون حملے کی اجازت دے گا؟۔ امریکا سے دوستی چاہتا ہوں لیکن غلامی نہیں چاہتا، میں کسی ملک کا دشمن نہیں ہوں، کبھی بھی کسی ملک کے خلاف نہیں رہا۔ امریکا، یورپ کی نفسیات کو جانتا ہوں، اگر ان کے پاؤں میں گریں گے تو وہ ہمیں استعمال کریں گے، اگر ہم ان کی چمچہ گیری کریں گے تو وہ ہماری عزت نہیں کریں گے، اگر ہم اپنے ملک کے مفاد کے لیے کھڑے ہوں گے تو ان کو اچھا نہیں لگے گا لیکن آپ کی عزت کریں گے، 26سال پہلے بھی میری یہی پالیسی تھی، 26سال پارٹی کا آغاز کیا تو میرا نصب العین یہی تھا میں خود کبھی کسی کے سامنے جھکا نہ اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ غلامی انسان کی عزت نفس کو ختم کر دیتی ہے، جہاں باشعور نوجوان ہوں وہ ملک خوش قسمت ہوتے ہیں، وہ قوم خوش قسمت ہے جس کی مائیں اور بہنیں آزادی کا جذبہ رکھتی ہیں۔ عمران خان نے کہا آج آپ کو حقیقی آزادی کا روڈ میپ دوں گا، قوم کو آج بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی کیلئے کیا قدم اٹھانے ہیں،غلامی 4 قسم کی ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں غلامی سے آزادی دلوائی، قائداعظم نے کہا تھا ہم انگریز کی غلامی سے نکل کر ہندؤوں کی غلامی میں نہیں جانا چاہتے، انہوں نے کہا تھا مسلمان ہمیشہ آزادی کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بتانے جا رہا ہوں کیسے مکمل طور پر حقیقی آزادی حاصل کرنی ہے۔ خوف انسان کو غلام بنا دیتا ہے، کبھی بھی ایک غلام قوم اوپر نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد بنا تھا،ایسے کئی لوگوں کو جانتا تھا جن کے بارڈر کراسنگ پر پورے خاندان مارے گئے،ہندوستان سے آنے والے دکھ بھری داستانیں سناتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ غلامی انسان کی عزت نفس کو ختم کر دیتی ہے، ہماری نوجوانی میں لاہور جم خانہ میں صرف انگریزی بولی جاتی تھی، اردو ایسی بولتے تھے جیسے بلاول بھٹو بولتا ہے کہ بارش آتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ کھیلنے گیا تو سینیئر کھلاڑی کہتے تھے سوچو بھی نہ کہ ہم انگریز کو ہرا سکتے ہیں۔ احساس کمتری تھا، خوف کے باعث جیتے ہوئے میچ ہم ہار جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں کمزور ٹیمیں تھیں لیکن ذہنی طور پر آزاد تھے، ہارے ہوئے میچ بھی جیتتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں آزادی کا بھرپور جشن منائیں گے۔عمران خان نےکہا کہ غلامی کی دوسری قسم ذہنی غلامی کی ہے، لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ اسلام تلوار سے پھیلا، یہ انقلاب تلوار سے نہیں آیا تھا وہ فکری انقلاب تھا ذہنوں کے اندر انقلاب آیا تھا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو