رانا ثناء اللہ تم سن لو! تم جیل کے پیچھے جانے والے ہو، تمہیں ضرور پھانسی ہو گی

جنہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی کی ان سے بدلہ لیا جائے گا، ان کی سات سات پشتیں بھی یاد رکھیں گی کہ کوئی آیا تھا تو اس نے ایسا جواب دیا کہ یہ سب یاد رکھیں گے، جو بھی کروں گا قانون کے تحت کروں گا، مجھے قانون کے تحت سب کچھ کرنا آتا ہے: وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کا اعلان

muhammad ali محمد علی اتوار 14 اگست 2022 01:14

رانا ثناء اللہ  تم سن لو!  تم جیل کے پیچھے جانے والے ہو، تمہیں ضرور پھانسی ہو گی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 اگست 2022ء ) وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ تمہیں ضرور پھانسی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تم سن لو! تم جیل کے پیچھے جانے والے ہو، تمہیں ضرور پھانسی ہو گی، میرے دل میں بات اتر گئی جب میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا 25 مئی کو گولیاں چل رہی تھیں، اس وقت حاملہ خاتون پر بھی تشدد کیا گیا، اللہ کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں، ہم کیس لانے والے ہیں، مجھے اللہ پر پورا یقین ہے رانا ثناء اللہ کو پھانسی کی سزا ہو گی، عمران خان صاحب چاہیں تو بیشک ان کو عمر قید کی سزا سنا دیں، اب شریف خاندان کے لوگ نہیں بچیں گے، پرویز الہٰی نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان سے بات کی تھی کہ میں آپ کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے 25 مئی کو خوفناک تشدد کا سامنا کیا، جنہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی کی ان سے بدلہ لیا جائے گا، ان کی سات سات پشتیں بھی یاد رکھیں گی کہ کوئی آیا تھا تو اس نے ایسا جواب دیا کہ یہ سب یاد رکھیں گے، جو بھی کروں گا قانون کے تحت کروں گا، مجھے قانون کے تحت سب کچھ کرنا آتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلٰی نے کہا عمران خان کی پارٹی کو پاک فوج کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ منصوبہ ناکام ہو گا۔ شریفوں کے لیے بری خبر ہے، پاک فوج اور عمران خان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ساتھ چلے تھے اور آئندہ بھی چلیں گے، کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے۔ پرویز الہٰی نے سوال کیا کہ ڈان لیکس کس نے چلائی تھی؟ یہ شریف خاندان کا کیا دھرا تھا، کشمیر کی سرحدوں پر پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے تھے عین اسی وقت نواز شریف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو ساڑھیاں بھجوا رہے تھے اور جاتی عمرہ بلا رہے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں