مینارِپاکستان، پولیس کی تعینائی کے باوجود اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑخانی

خواتین کے ساتھ موجود مردوں نے اوباشوں کی ڈنڈوں سے پٹائی کر کے درگت بنا دی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 14 اگست 2022 20:50

مینارِپاکستان، پولیس کی تعینائی کے باوجود اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑخانی
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 14اگست 2022) مینارِپاکستان ،پولیس کی تعینائی کے باوجود اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑخانی ۔ خواتین کے ساتھ موجود مردوں نے اوباشوں کی ڈنڈوں سے پٹائی کر کے درگت بنا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیںجشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پارک میں اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑ خانی کے متعدد واقعات پیش آئے جبکہ پولیس شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث ان پر قابونہیں پاسکی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پارک میں عوام کا غیرمعمولی رش کے پیش نظر 800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔ اس دوران شدید رش میں اوباش لڑکوں نے خواتین سے چھیڑ خانی بھی کی۔علاوہ ازیں پولیس نے آزادی پل پر کھڑے اوباش لڑکوں کے خلاف لاٹھی چارج بھی کی۔

(جاری ہے)

خواتین کے ساتھ آئے مردوں اور اوباش لڑکوں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی اورایک موقعے پر ڈنڈے بھی چل پڑے۔

پولیس کے پہنچنے سے پہلے منچلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس گریٹر اقبال پارک میں 14اگست کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر کو سینکڑوں افراد کی جانب سے ہراساں کیےجانے، کپڑے پھاڑنے اور زدوکوب کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعےکے بعد پولیس نے 300 سے زیادہ افراد کو جیو فینسنگ کی مدد سے حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں