پنجاب میں مون سون کا نیا سیزن،سیلاب کا خدشہ،وزیر اعلی پرویزالٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا

راجن پور ،ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے،متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے دریائے راوی، چناب اور جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں ہونے والی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے،اداروںکو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنیکاحکم ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں، جائزہ لینے جلد ان علاقوں کا دورہ کرونگا‘پرویزالٰہی

اتوار 14 اگست 2022 22:20

پنجاب میں مون سون کا نیا سیزن،سیلاب کا خدشہ،وزیر اعلی پرویزالٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) پنجاب میں مون سون کے نئے سیزن کے آغاز اور سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہی-وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی ہے کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔رود کوہیوں کو کنٹرول کرنے کے لانگ ٹرم منصوبے پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے مزید ہدایت کی کہ دریائے راوی، چناب اور جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں ہونے والی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، انتظامیہ اور پولیس کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ان تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میں جلد ہی خود ان علاقوں کا دورہ کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں