طلال چوہدری کو علم ہونا چاہیے لاڈلہ تو وہ ہے جو پچاس روپے کے اسٹام پیپر پر ملک سے مفرور ہے‘ فیا ض الحسن چوہان

تنظیم سازی کے ماہر اور دیگر رنگ باز مہرے عمران خان پر انگلی اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچ لیا کریں‘ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 17 اگست 2022 19:16

طلال چوہدری کو علم ہونا چاہیے لاڈلہ تو وہ ہے جو پچاس روپے کے اسٹام پیپر پر ملک سے مفرور ہے‘ فیا ض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن نے کہا ہے کہ تنظیم سازی کے ماہر طلال چوہدری کو علم ہونا چاہیے کہ لاڈلہ تو وہ ہے جو پچاس روپے کے اسٹام پیپر پر ملک سے مفرور ہے،لاڈلہ وہ مفرور الدین ہے جس نے ساڑھے سات ارب دینے تھے مگر پچاس روپے والے اسٹام پیپر پر دم دبا کر ملک سے بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اصل لاڈلہ تو وہ مجبور الدین شہباز شریف ہے جس نے مفرور الدین کی ضمانت دی تھی،مجبور الدین کو کوئی انگلی لگانے والا نہیں، الٹا اسے وزیر اعظم بنا دیا گیا۔

پہلے بھی بیگم صفدر کو کہا تھا عمران خان پر بات کرنے کے لئے با کردار مہرے لانچ کرے،عمران خان پر وہ انگلی اٹھاتا ہے جو خود بد کردار اور تنظیم سازی کا ماہر ہے۔ انہوںنے کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ ، گندے اشاروں کا استاد کس منہ سے عمران خان پر انگلی اٹھاتا ہے،تنظیم سازی کے ماہر اور دیگر رنگ باز مہرے عمران خان پر انگلی اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچ لیا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں