وزیر اعلی پرویز الٰہی نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دلوا دیا

بدھ 17 اگست 2022 22:43

وزیر اعلی پرویز الٰہی نے  ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دلوا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویڑن کا درجہ دے دیا ہے۔گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر گجرات شہر کو بنایا گیا ہے جبکہ دیگر 2 اضلاع میں منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں