تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

قائدعمران خان کی ہدایت پرپارٹی کو مزیدمضبوط کرنے کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع کا روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جارہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کاپیسہ سوفیصدعوام پرخرچ کرنے پر یقین رکھتی ہے‘صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب

جمعہ 19 اگست 2022 16:48

تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے‘ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) صوبائی وزیر صحت اور صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سینئرقیادت کا اجلاس منعقدہوا،جس اجلاس میں حماداظہر،کرنل(ر)اعجازحسین منہاس،عندلیب عباس،زبیرخان نیازی،راجہ شکیل زمان،آمنہ جنجوعہ،مدثرایڈووکیٹ،طارق حمید، احمدچھٹہ،رخسانہ نوید،شنیلہ علی اورطارق ثناء باجوہ نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت اور صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے تنظیم سازی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران حماداظہرسے سیالکوٹ،کرنل(ر)اعجازحسین منہاس سے قصوراور عندلیب عباس سے شرقپور کے سیاسی دوروں بارے رپورٹ لی۔صوبائی وزیر صحت اور صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

قائدعمران خان کی ہدایت پرپارٹی کو مزیدمضبوط کرنے کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع کا روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جارہے ہیں۔گزشتہ روزتنظیم سازی کیلئے گجرات کا تفصیلی دورہ کیاہے۔حماداظہرکا سیالکوٹ،کرنل(ر)اعجازحسین منہاس کا قصور اور عندلیب عباس کا شرقپورکا دورہ کامیاب رہا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکاہ پاکستان تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح پر مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان نے پنجاب میں تنظیم سازی کی حکمت عملی کو سراہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ شہبازشریف نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیاہے۔پاکستان کی عوام تاریخی چوروں کے ٹولے کوپہچان چکی ہے۔پنجاب کی عوام نے چوروں کی سیاست کو مستردکردیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ساری پارٹی متحدہے۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہاتھا۔امپورٹڈحکومت نے پاکستانی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالاہے۔پاکستان تحریک انصاف انشاء اللہ دوبارہ وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل پر بہیمانہ تشددکی پُرزورالفاظ میں مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں