لیگی رکن پنجاب اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا رہائشگاہ پر چھاپا

جس طریقے سے پولیس گھر میں گھسی اسکا نہ کوئی جواز ہے اور نہ قانونی اجازت، جھوٹے پرچے درج کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، لیگہ رہنما عطا تارڑ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 20 اگست 2022 07:22

لیگی رکن پنجاب اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا رہائشگاہ پر چھاپا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست 2022ء) لیگی رکن پنجاب اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا رہائشگاہ پر چھاپا۔ جس طریقے سے پولیس گھر میں گھسی اسکا نہ کوئی جواز ہے اور نہ قانونی اجازت، جھوٹے پرچے درج کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، لیگہ رہنما عطا تارڑ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کیلئے پولیس نے رہائش گاہ پرچھاپا مارا۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال سے لیگی رکن اسمبلی لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نہ تھے۔ دوسری جانب لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے خضر کھگہ کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے پولیس گھر میں گھسی اسکا نہ کوئی جواز ہے اور نہ قانونی اجازت، جھوٹے پرچے درج کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پولیس کی فسطائیت اور انتقام کا ہر طرح سے مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ لاہور پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں