شدید دھند،سردی اور دہشت گردی کا خوف مسترد، عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہی ہو گی ‘ رحیق عباسی ، ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان ، ذمہ داران کو شاباش،سربراہ عالمی میلاد کانفرنس ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی انتظامی کمیٹیوں کے عہدیداران سے گفتگو

بدھ 31 دسمبر 2014 21:00

شدید دھند،سردی اور دہشت گردی کا خوف مسترد، عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہی ہو گی ‘ رحیق عباسی ، ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان ، ذمہ داران کو شاباش،سربراہ عالمی میلاد کانفرنس ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی انتظامی کمیٹیوں کے عہدیداران سے گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2014ء) عالمی میلاد کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت سالانہ 31ویں عالمی میلاد کانفرنس حسب روایت 11 اور 12ربیع الاول کی شب 3جنوری(ہفتہ) مینار پاکستان پر ہی ہو گی۔کارکنان کی طرف سے شدید دھند،سردی اور دہشت گردی کے خوف کو مسترد کر کے مینار پاکستان پر عالمی میلاد کانفرنس منعقد کرنیکے فیصلے پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان اور ذمہ داران کو شاباش دی اور کہا کہ یہ فیصلہ محسن انسانیت نبی اکرم ﷺ کی ذات پاک سے لازوال محبت کا قابل فخر اظہار ہے،کائنات کی سب سے بڑی خوشی آقا ﷺ کی ولادت ہے،ہمیں اپنی تمام خوشیوں سے بڑھ کرحضور ﷺ کی ولادت کا جشن منانا چاہیے ،وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عالمی میلاد کانفرنس کیلئے تشکیل دی گئیں انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور ،جواد حامد،ساجد بھٹی،حاجی منظور،شہزاد رسول،سہیل رضا،ارشاد طاہر،حافظ غلام فرید و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر صحیح عمل صرف اسی طور پر ممکن ہے جب ہم اپنے آقا ﷺ کی ذات سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں گے اور اس تعلق کو مضبوط بنانے کا بہترین موسم ماہ ربیع الاول شریف ہے۔ دنیا کو جہالت سے نکال کر شعور و آگہی کا نور دینے والے مصطفی ﷺ کی ولادت کا مہینہ آ گیا ہے ۔اس ماہ دیوانہ وار خوشی کا اظہار کر کے اللہ کی عظیم نعمت پر شکر ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان عالمی میلاد کانفرنس میں اہلیان لاہور جلوسوں کی شکل میں درود و سلام پڑھتے ہوئے آئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں