ملک سانحہ پشاور کے سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ، عمران خان کو صرف اپنی سیاست کی فکرہے‘ رانا بابر حسین ،

خطہ کا امن بھارت تباہ کررہا ہے ،دنیا بھارت کی ناپاک عزائم کا نوٹس لے‘پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ پنجاب

جمعرات 1 جنوری 2015 13:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں سستاء کی نئی لہر نے جنم لیا ہے ،مسلم لیگ (ن) عوام کوریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے جبکہ عمران خان خیبرپختونخواہ میں عوام کوریلیف دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں ۔ایک بیان میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ عمران خان صرف زبانی جمع خرچ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک خیبرپختونخواہ میں عوام کی فلاح کاکوئی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا ہے وہاں کے عوام سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سانحہ پشاور کے سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اور حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے مگر عمران خان کو صرف اپنی سیاست کی فکرہے ۔پہلے ان کے دھرنے میں کچھ لوگ آئے لیکن اب انہوں نے دھرنے کا اعلان کیا تو ان کی جماعت کے اپنے کارکنان بھی نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی سر حدی خلاف ورزی پرسخت تشویش ہے ۔پاکستان پرامن ملک ہے اور خط میں امن چاہتا ہے مگرخطہ کا امن بھارت تباہ کررہا ہے ۔دنیا بھارت کی ناپاک عزائم کا نوٹس لے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں