وزیر اعلیٰ اپنا روز گار سکیم کی عوامی پذیرائی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرا دیں،

درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے درخواستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 25ہزار سوزوکی بولان ،25ہزارسوزوکی راوی گاڑیوں کیلئے قرعہ اندازی جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو گی

جمعرات 1 جنوری 2015 16:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پنجاب حکومت کی اپنا روز گار سکیم کو عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے گاڑیوں کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ قبل ازیں حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ اپنا روزگار سکیم کے تحت بے روز گار افراد کو بلا سود پانچ سالہ اقساط پر گاڑیاں فراہم کرنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ28نومبر 2014ء مقرر کی تھی لیکن بعد میں کچھ شرائط میں نرمی کے ساتھ آخری تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔

عمر کی بالائی حد کو 35سے بڑھا کر40سال مقرر کیاگیا جبکہ کم از کم تعلیمی قابلیت کی شرط میٹرک کو بھی ختم کر دیاگیا تھا ۔سکیم کے تحت 25ہزار سوزوکی بولان اور 25ہزار سوزوکی راوی گاڑیاں بے روز گارافراد کو فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

درخواستوں کی وصولی کے بعد سٹیرنگ کمیٹی برائے وزیر اعلی اپنا روز گار سکیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس حوالے سے سٹیرنگ کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ ایک لاکھ 50ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی گئی ہیں جن کیلئے قرعہ اندازی جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔

انہو ں نے کہا کہ قرعہ اندازی کیلئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ۔سکیم کے تحت ضلع کی آبادی کی بنیاد پر گاڑیوں کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔25ہزار سوزوکی بولان گاڑیوں کیلئے ایک لاکھ25ہزار جبکہ 25ہزارسوزوکی راوی گاڑیوں کیلئے 25ہزار دراخوستیں وصول ہوئی ہیں ۔اس لئے سوزوکی راوی گاڑیوں کیلئے قرعہ اندازی نہیں کی جائے گی بلکہ تمام درخواست گزار کامیاب قرار پائیں گے۔پنجاب حکومت کے اس انقلابی پروگرام اوروزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام نے بھر پور اعتمادکا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں