اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریں پی آئی اے افسران کو سید یوسف رضا گیلانی کو پروٹوکول دینا مہنگا پڑ گیا ..

پی آئی اے افسران کو سید یوسف رضا گیلانی کو پروٹوکول دینا مہنگا پڑ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) پی آئی اے افسران کو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو لاہور ائیرپورٹ پر پروٹوکول دینا مہنگا پڑ گیا کیونکہ پروازوں کی روانگی میں تاخیر اور رش کے باعث چڑ چڑے پن کے شکار مسافروں نے پی آئی اے کے سٹیشن منیجر منظور جونیئر کو دھکے دے کر نیچے گرادیا، انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاﺅ کرایا۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یوسف رضا گیلانی ائیرپورٹ پہنچے تو پی آئی اے افسران اور عملے نے آگے بڑھ کر ان کا استقبال کیا۔ اس دوران گھنٹوں سے نظر انداز ہونے والے مسافر غصے سے لال پیلے ہوگئے اور موقع پر موجود پی آئی اے کے سٹیشن منیجر منظور حسین جونیئر پر چڑھائی کردی اور وہ دھکم پیل سے گر پڑے۔ موقع پر موجود عملہ منظور جونیئر کو بچانے کی بجائے اپنی جان چھڑوا کر موقع سے فرار ہوگیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں