وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا ممتاز عالم دین قاری رضا المصطفیٰ اعظمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 1 جنوری 2015 18:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی مرحوم کے رفیق خاص و استادممتازعالم دین قاری رضا المصطفیٰ اعظمی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو یہ صدمہ صبروتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں