پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے درد سر بن گئی ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں اکثرپٹرول پمپس نے فروخت بند رکھی ،کھلے پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ،کئی مقامات پر پرانی قیمتوں پر فروخت جاری رہی ‘ ذرائع

جمعرات 1 جنوری 2015 19:16

لاہور/ فیصل آباد/قصور /گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) حکومت کی طرف سے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے درد سر بن گئی ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں اکثرپٹرول پمپس بند رہے جبکہ کھلے پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گزشتہ روز لاہور کے مختلف مقامات پر پیٹرول نایاب ہو گیا جسکے باعث شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تاہم شہر میں کھلے ہوئے پمپس پر پیٹرول کے حصول کے لئے شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قطاریں بنائے کھڑے رہے ۔

ذرائع کے مطابق کئی پٹرول پمپس نے بورڈ پر کمی کے بعد نئی قیمتیں تو آویزاں کر دی تھیں تاہم قیمتوں میں کمی نہ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی پیشگی اطلاعات پر پٹرول پمپس مالکان نے آئل کمپنیز سے پٹرول نہیں منگوایا جس کی وجہ سے قلت پیدا ہوئی ۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی پیٹرول کی مصنوعی قلت سے عوام کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں