اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںسراج الحق کی طرف سے (کل )اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ ..

سراج الحق کی طرف سے (کل )اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائیگا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی طر ف سے اتحاد تنظیمات مدارس کے مرکزی قائدین کے اعزاز میں کل ( ہفتہ )کو 3 بجے منصورہ میں استقبالیہ دیا جارہاہے ۔

(خبر جاری ہے)

استقبالیہ میں ملکی اور بین الاقوامی مسائل و حالات اور اسلامی پاکستان اور مدارس کے ایجنڈے پر مشاورت ہو گی ۔ اجلاس میں مفتی منیب الرحمن سیکرٹری جنرل اتحاد تنظیمات ، مولانا عبدالمالک ، قاری محمد حنیف جالندھری ، مولانا یٰسین ظفر ، ریاض حسین نجفی ، میاں حسین نقوی ، مولانا فضل الرحیم ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروں ،ڈاکٹر عطاء الرحمن ، حافظ ساجد انور اور حافظ سید قطب اور دیگر مرکزی قائدین شرکت کریں گے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں