ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا کو چیف سیکرٹری پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا،

پنجاب میں تعینات ہونیوالے دو سیکرٹریز کو بلوچستان حکومت کی طرف سے ریلیو نہ کرنے پر عہدوں کا چارج نہ سنبھال سکے

جمعرات 1 جنوری 2015 21:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا ۔سید مبشر رضا کو بدھ کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ۔ نوید اکرم چیمہ گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں تعینات ہونے والے دو سیکرٹریز بلوچستان حکومت کی طرف سے ریلیو نہ کرنے پر اپنے عہدوں کا چارج نہیں سنبھال سکے ۔پنجاب حکومت نے اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری ہاؤسنگ جبکہ شہر یار سلطان کو سیکرٹری اوقات تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔اسد رحمان گیلانی بلوچستان میں بھی سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ جبکہ شہر یار سلطان سیکرٹری ایکسائز کے عہدے پر تعینات ہیں جو بلوچستان حکومت کی طرف سے ریلیو نہ کئے جانے پر گزشتہ روز اپنی تعیناتیوں پر رپورٹ نہیں کر سکے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں