مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن کی سطح کئی گنا بڑھ گئی ،کئی محکموں میں کم ہوئی ‘ ایگری فورم پاکستان

2007ء کے مقابلے میں گزشتہ سال محکمہ آبپاشی میں 65فیصد ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں53فیصد ،پولیس میں 57فیصد ریکارڈ کی گئی ، صحت میں 21سے کم ہو کر 18فیصد کی سطح پر آ گئی ،عدالتی نظام میں 31کے مقابلے میں22فیصد ،تعلیم میں 17سے کم ہو کر 13فیصد ہو گئی ، سروے کا مقصد صرف اصلاح ہے ،کرپشن بڑھتی گئی تو کہیں ملک اس بوجھ کے نیچے ہی نہ دب جائے ،تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ ابراہیم مغل

جمعرات 1 جنوری 2015 21:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ایگری فورم پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن کی سطح 2007ء کے مقابلے میں 2014ء میں کئی گنا بڑھ گئی ہے تاہم تعلیم ،صحت اور عدالتی نظام میں کرپشن کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ایگری فورم پاکستان نے اپنے 27ضلعی صدور کی معاونت سے چار ماہ میں دیہی اور شہری علاقوں کے 9300افراد سے اس معاملے میں آگاہی حاصل کی جسکی بنیاد پر نتائج مرتب کئے گئے ہیں ۔

سروے کے مطابق محکمہ آبپاشی میں 2007ء میں کرپشن کی سطح 37فیصد تھی جو گزشتہ سال 2014ء میں بڑھ کر 65فیصد ہو گئی ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں 2007ء میں کرپشن کی سطح 39فیصد تھی جو گزشتہ سال تک 53فیصد ہو گئی ۔ محکمہ پولیس میں 2007ء میں کرپشن کی سطح 49فیصد کی سطح پر تھی جو 2014ء میں 57فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت میں کرپشن کی سطح کم ہوئی ہے اور 2007ء میں ریکارڈ کی گئی کرپشن کی سطح 21فیصد سے کم ہو کر 2014ء 18فیصد کی سطح پر آ گئی ،ترقیاتی بجٹ میں 2007ء کرپشن کی سطح 34فیصد تھی جو گزشتہ سال 43فیصد کی سطح پر آ گئی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بھی کرپشن کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2007ء کے 41فیصد سے بڑھ کر گزشتہ سال 54فیصد ہو گئی ۔ عدالتی نظام میں کرپشن کی سطح 2007ء کے 31فیصد کے مقابلے میں گزشتہ سال 22فیصد کی سطح پر آ گئی ۔تعلیم کے شعبے میں بھی کرپشن کی سطح میں کمی آئی ہے جو 17فیصد سے کم ہو کر 13فیصد ہو گئی ۔ایس اینڈ جی اے ڈی میں کرپشن کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2007ء کے 49فیصد کے مقابلے میں 2014ء میں 67فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

وائٹ کالر بابو ؤں کی کرپشن 2007ء کے 59فیصد سے برھ کر گزشتہ سال 71فیصد تک پہنچ گئی ۔ایگری فورم پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ اس سروے کا مقصد صرف اصلاح کرنا ہے ۔ اگر کرپشن بڑھنے کی شرح اسی طرح بر قرار رہی تو یہ ملک اس بوجھ کے نیچے ہی دب کر رہ جائے گا ۔مطالبہ ہے کہ حکومت اسکے تدارک کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں