فلیگ میٹنگ کے بہانے رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنا کھلی جارحیت ،پاکستان پر دباؤ بڑھا نے کی سازش ہے‘ جماعة الدعوة ،

حکومت پاکستان کو بھارتی دہشتگردی پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے ،اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے، پاکستانی فوج کے پیچھے پوری قوم کا سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونا بہت ضروری ہے‘حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ و ویگر کا بیان

جمعرات 1 جنوری 2015 21:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) جماعةالدعوة پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شکر گڑھ سیکٹر پر فلیگ میٹنگ کے بہانے رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنا کھلی جارحیت اور پاکستان پر دباؤ بڑھا نے کی سازش ہے، حکومت پاکستان کو بھارتی دہشت گردی پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ اپنے مشترکہ بیان میں جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، قاری یعقوب شیخ، مولانا ابو الہاشم اور حافظ خالد ولید نے کہاہے کہ بھارت سرکار کی جانب سے بار بار کنٹرول لائن پر فائرنگ کھلا اعلان جنگ ہے اور اس حوالہ سے بھارت کو امریکہ کی بھی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

وہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے ہمارے فوجیوں وعام شہریوں کو شہید کر رہا ہے اور جھوٹا پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ہر فورم پر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو آپس کے اختلافات ختم کرکے دفاع پاکستان کیلئے متحد و بیدار ہو جانا چاہیے۔ جب قوم تیار ہوتی ہے تو بھارت جیسے ازلی دشمن کو 1965 کی طرح منہ کی کھانا پڑتی ہے۔

ہمیں 1971 کی طرح سازشوں کا شکار نہیں ہونا اور نہ ہی ہمیں کسی مدد کا انتظار کرنا ہے بلکہ ہم نے اپنی جنگ خود لڑنی اور قدموں پر کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران و سیاستدان متحد ہو کر ملک کے دفاع کا فریضہ سر انجام دیں۔ ہم نے ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اسے انڈیا کے قبضے سے چھڑانا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے جس طرح جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اْٹھایا اسی طرح بھارتی جارحیت کے خلاف بھی دوٹوک انداز میں اپنے موقف کا اظہار کرنا چاہیے۔

ان حالات میں انہیں قوم کے جذبات کی ترجمانی کرنی چاہئے تاکہ یہ تاثر ختم ہو کہ حکومت انڈیا سے یک طرفہ دوستی رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کو مضبوط بنانا ہے پاکستانی فوج کے پیچھے پوری قوم کا سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونا بہت ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں