آئی جی گلگت بلتستان محمد سلیم بھٹی کو آئی جی موٹر وے تعینات کر دیاگیا،

جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل پنجاب آئی بی خورشید عالم کو گریڈ 22میں ترقی دیکر وفاقی سیکرٹری شماریات تعینات کر دیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 21:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان محمد سلیم بھٹی کو آئی جی موٹر وے تعینات کر دیا ۔یہ پوسٹ ذوالفقار احمد چیمہ کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل پنجاب انٹیلی جنس بیورو سید خورشید عالم بخاری کو گریڈ 22میں ترقی دے کر وفاقی سیکرٹری شماریات کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے ۔ سید خورشید عالم چار ماہ سے ترقی کے منتظر تھے ۔ وہ رواں سال 19مئی کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں