اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریں 2 دن بعد عمران خان سے مل کر انہیں شادی کی مبارک دوں گا : میاں محمود الرشید ..

2 دن بعد عمران خان سے مل کر انہیں شادی کی مبارک دوں گا : میاں محمود الرشید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ انہوں نے میڈیا میں عمران خان کی شادی کی خبریں سنی ہیں جبکہ اس خبر کی تصدیق یا تردید عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی کریں گے۔

(خبر جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی شادی کے سوال پر میاں محمود الرشید نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2 دن بعد عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں اور انہیں شادی کی باضابطہ مبارک 2 دن بعد ملاقات پر دیں گے۔جبکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس خبر کی تردید یا تصدیق ملاقات کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں