پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی پندرہ روپے فی کلو سستی

جمعرات 1 جنوری 2015 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2015ء) پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی۔ ایل پی جی پندرہ روپے فی کلو سستی ہو گئی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جس سے لاہور اور گردونواح میں ایل پی جی کی قیمت پندرہ روپے کمی سے ایک سو تیس روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو پچانوے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں چھ سو پچہتر روپے کمی ہوئی ہے چند روز قبل سوئی گیس کی فراہمی کم ہونے پر ایل پی جی کی قیمت دو سو بیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی جس میں اب بتدریج کمی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں