مناواں میں پولیس مقابلہ ، چار ڈاکو پولیس فائرنگ سے مارے گئے

جمعہ 2 جنوری 2015 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) جلوموڑ کے علاقے مناواں میں چار ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ڈاکوئوں کو پولیس وین میں لیجایا جا رہا تھا کہ انہوں نے وین سے فرار ہونے کی کوشش کی ، پولیس نے ملزموں کو روکا تو انہوں نے پولیس پر حملہ کر دیا اور دوران مزاحمت فائرنگ سے چاروں ڈاکو مارے گئے ، ہلاک ہونے والے ملزموں میں عرفان ، امجد ، عثمان اور شاکر شامل ہیں ، پولیس نے مارے جانے والے ڈاکوئوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں