الیکشن ٹربیونل کا پی پی 160کی دوبارہ گنتی کا حکم

جمعہ 2 جنوری 2015 14:34

الیکشن ٹربیونل کا پی پی 160کی دوبارہ گنتی کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 160کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا اور 15دنوں میں تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کی نگہت انتصار کامیاب قرارپائی تھیں جسے مسلم لیگ ن کے سرفراز بھٹی نے چیلنج کیااور استدعا کی کہ دھاندلی کے نتیجے میں نگہت انتصار کامیاب ہوئی ہیں لہٰذا الیکشن نتائج کالعدم قراردیتے ہوئے اُنہیں نااہل قراردیاجائے ۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں