عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر کارروائی (کل )تک ملتوی

اگر ریلیف چاہیے تو آج عمران خان کو کمرہ عدالت میں موجود ہونا چاہیے ‘جسٹس شہباز رضوی

پیر 20 مارچ 2023 18:27

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر کارروائی (کل )تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) لاہورہائیکورٹ نے دو مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر کاروائی کل (منگل ) دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر آپکو ریلیف چاہیے تو آج (منگل )دوپہر دو بجے تک عمران خان کمرہ عدالت میں موجود ہونا چاہیے ۔

جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ یہ نہیں ہو گا کہ سماعت ملتوی کی جائے اور عمران خان آ رہے ہیں، عمران خان اسلام آباد میں پیشی پر گئے اور دو نئی ایف آئی ایف آئی درج ہو گئیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کیا درخواستوں پر دستخط عمران خان کے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے درخواستوں پر دستخط بظاہر سکین لگتے ہیں ، جس پر وکیل نے کہا کہ دونوں دستخط عمران خان کے ہیں لیکن scannedہیں۔

عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ آج بروز منگل تک عمران خان کی درخواست پر کارروائی ملتوی کی جائے ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کیں تھیں ، عمران خان نے اپنی درخواست میں مقف اختیار کیا تھا کہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں