یہ کسی کی بھول ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوں گے،اعتزاز احسن

عمران خان لاہور سے اسلام آباد گئے تو پولیس اور حکمران شیر بن گئے،مریم نواز نے پی ٹی آئی کو فاتح بنا دیا،رہنما پیپلز پارٹی

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 22 مارچ 2023 11:48

یہ کسی کی بھول ہے کہ  30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوں گے،اعتزاز احسن
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 22 مارچ 2023ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جب عمران خان لاہور سے اسلام آباد گئے تو پولیس اور حکمران شیر بن گئے،بغیر سرچ وارنٹ عمران خان کے گھر چھاپہ مارنا غلط ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور قانون دان اور رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سپریم کورٹ کی مقررہ تاریخوں پر ہوں گے،یہ کسی کی بھول ہے کہ الیکشن 30 اپریل کو نہیں ہوں گے،صدر پاکستان اور دیگر کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں،ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھی۔

پیٹرول بم کبھی بھی پلاسٹک کی بوتل میں نہیں بنائی جاتی،آئی جی نے بغیر سرچ وارنٹ کے عمران خان کے گھر پر چھاپہ مارا جو غلط ہے،ہزاروں اہلکاروں کی ضرورت کیا تھی جو براہ راست فائرنگ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس نے عمران خان کے گھر کی دیوار توڑی اور دروازہ بھی اکھاڑا،سیاست میں کرسی بدلتی رہتی ہے،کیا ہم مخالفین سے ایسا سلوک کرتے رہیں گے؟ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو فاتح بنا دیا ہے،اگر کل پولیس جاتی امرا میں ایسا کرے تو ان کو کیسا لگے گا؟ حکمران ایسے اقدامات سے عمران خان کا قد بڑھا رہے ہیں،پولیس کارکنوں کو لے جا کر بد ترین تشدد کرتے ہیں،جب کارکن وہاں سے نکلتے ہیں تو مزید مضبوط ہو جاتے ہیں۔

قبل ازیں اعتزاز احسن نے پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی،پولیس نے پتھر رکھ کر مورچے بنا لیے تھے۔پولیس کو سوچنا زمان پارک کوئی کچے کا علاقہ نہیں،یہ رہائشی علاقہ ہے،پورے زمان پارک میں آنسو گیس پھیلی ہوئی ہے۔ عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا گھر بھی ہے،میرے گھر پر بھی حملہ ہوا اور پولیس بغیر اجازت اندر داخل ہوئی۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمار گیٹ توڑا،پولیس نے وہاں مورچہ بنایا ہوا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں