اظہر مشوانی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ، ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے متعلقہ اداروں سے کل تک جواب طلب کر لیا

مبینہ مغوی اظہر مشوانی کو منگل کو پیش کیا جائے،راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نوٹس جاری کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 مارچ 2023 11:21

اظہر مشوانی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ، ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے متعلقہ اداروں سے کل تک جواب طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے لاپتہ ہونے کا کیس، ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے متعلقہ اداروں سے کل تک جواب طلب کر لیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ مبینہ مغوی اظہر مشوانی کو منگل کو پیش کیا جائے۔ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نوٹس جاری کیے۔

پٹیشن مبینہ طور پر لاپتہ اظہر مشوانی کے بھائی نےدائر کی۔ علاوہ ازیں مقامی عدالت نے بھی اظہر قاضی مشوانی کے اغواء کا مقدمہ درج کرنے اور ان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر متعلقہ پولیس سے 28مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔ اظہر مشوانی کے بھائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اظہر مشوانی کو زمان پارک جاتے ہوئے نا معلوم افراد نے اغواء کیا ،پولیس کو ایف آئی آر کے درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت مقدمہ درج کرنے اور اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے ۔ جبکہ ر مشوانی کی بازیابی کے لیے اہلیہ ماہ نور نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔خط میں اہلیہ ماہ نور نے کہا کہ میرے خاوند گھر سے زمان پارک کے لیے نکلے وہ زمان پارک پہنچے نہ گھر واپس آئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس خاوند کی بازیابی کیلیے نہ تعاون کر رہی ہے اور نہ ہی ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔

اہلیہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ میرا یقین ہے میرے شوہر کو پنجاب پولیس نے ایف آئی اے سے مل کر غیر قانونی حراست میں رکھا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ میرے شوہر کی بازیانی کیلیے سپریم کورٹ اس معاملے میں مداخلت کرے۔خیال رہے کہ اظہر مشوانی اب تک لاپتہ ہیں ۔ اظہر مشوانی پر پورے ملک میں کہیں بھی کوئی مقدمہ تاحال سامنے نہیں آیا۔ اس وقت سوشل میڈیا پر "#ReleaseAzharMashwani" ٹاپ ٹریند بنا ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں