عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

پی ٹی آئی کیخلاف حکومت کی فاشزم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے مگر ہم اس کے آگے نہیں جھکیں گے اور آخری بال تک جدوجہد جاری رکھیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 30 مارچ 2023 22:46

عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 30 مارچ 2023ء) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف حکومت کی فاشزم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے مگر ہم اس کے آگے نہیں جھکیں گے اور آخری بال تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ ہم انہیں کسی صورت بھی تسلیم نہیں کریں گے۔

عمران خان نے لکھا کہ ’پاکستان کے معاشی اور سیاسی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں‘۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے ہر شہر اور ضلع میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن نے بازیابی کیلیے درخواست دائر کی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن اظہر مشوانی کو 23 مارچ کو گھر کے باہر سے سادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کیا جس کا مقدمہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں بھی درج ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو اظہر مشوانی کی بازیابی اور انہیں فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں