چینل پر نفرت انگیز تشدد کے پیروکاروں اور منصوبہ سازوں کو وقت نہ دیں، پیمرا

ماسوائے مخصوص حالات کے تمام شہریوں کو آزادی اظہار رائےکا حق ہے تاہم تشدد، نفرت آمیز،نقص امن پراکسانےوالےبیانات پرپابندی ہے، پیمرا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 1 جون 2023 07:40

چینل پر نفرت انگیز تشدد کے پیروکاروں اور منصوبہ سازوں کو وقت نہ دیں، پیمرا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مئی 2023ء) پیمرا کی جانب سے ہدایتکی گئی ہے کہ چینل پر نفرت انگیز تشدد کے پیروکاروں اور منصوبہ سازوں کو وقت نہ دیں۔ کہا گیا ہے کہ ماسوائے مخصوص حالات کے تمام شہریوں کو آزادی اظہار رائےکا حق ہے تاہم تشدد، نفرت آمیز،نقص امن پراکسانےوالےبیانات پرپابندی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی حفاظت کیساتھ امن کا قیام بھی ضروری ہے اور قیام امن قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی ذمہ داری ہے۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا کہ تمام چینلز کی توجہ نو مئی یوم سیاہ کی جانب مبذول کرائی جاتی ہے، اس روز ریاستی اورنجی املاک پرحملےکرکےجانیں خطرےمیں ڈالی گئیں،وفاق اور ریاستی اداروں کو کمزورکرنے کی کوشش کی گئی۔ پیمرا کی جانب سے کہا گیا کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ریاست مخالف سرگرمیاں کی گئیں، پارٹی کارکنوں نےعوام کو وفاق اور ریاستی اداروں کےخلاف اکسایا، ریاست مخالف سرگرمیوں میں نفرت پھیلانےوالےکارکن ملوث تھے لہذا نو مئی کے واقعات کےذمہ داروں کامیڈیا پربائیکاٹ ہونالازمی ہے۔

(جاری ہے)

تمام چینلزپرتشدد،لسانی اورفرقہ وارانہ مواد کو نشرنہ کرنایقینی بنائیں، مسلح افواج،عدلیہ،نظریہ پاکستان،پاکستان کی سالمیت کاخیال رکھاجائے اور نیوزچینلزنشریات سے متعلق تمام ایس اوپیزیقینی بنائیں۔ پیمرا نے چینلز کو ہدایت کی کہ چینلزنادانستگی میں نفرت انگیزتشدد کے منصوبہ سازوں کی تشہیرکاحصہ نہ بنیں، چینلز پیمرا قوانین اور سپریم کورٹ احکامات کی تعمیل کریں، نفرت انگیزتشدد کے پیروکاروں،منصوبہ سازوں کو چینلز پر وقت نہ دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں