نجی کالج میں سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے دس گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی ،متاثرہ بچی اور خاندان کی تلاش جاری

اتوار 13 اکتوبر 2024 20:25

نجی کالج میں سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2024ء) نجی کالج میں سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دس گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق پولیس کو اپنے ذرائع سے واقعہ کی اطلاع ملی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

واقعہ کے فوری بعد ملزم سکیورٹی گارڈ روپوش ہو گیا،ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ پولیس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کو منسلک کیا گیا،ملزم کو لاہور سے باہر کے شہر میں حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد چھاپوں کے بعد ملزم کو پکڑ لیا گیا۔ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے، مزید حقائق سامنے پر مطلع کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ بچی اور خاندان کی تلاش جاری ہے اور قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ زیادتی کے گھنائونے مجرم جب تک پکڑے نہ جائیں سکون سے نہیں بیٹھتے،زیادتی کے افسوسناک واقعات پر پنجاب حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں