پنجاب میں تھیلیسیمیاء کی ٹیسٹنگ کی سہولیات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق

منگل 12 نومبر 2024 16:51

پنجاب میں تھیلیسیمیاء کی ٹیسٹنگ کی سہولیات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل تھیلیسیمیاء پری وینشن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوڑن سروسز پروفیسر شبنم بشیر، ڈی جی پی ٹی جی ڈی ڈاکٹر یاسمین احسان، پروفیسر جویریہ منان، پروفیسر نورین اکمل، پروفیسر عبداحمید، پروفیسر ندیم، سندس فاؤنڈیشن سے یاسین خان، سید عدنان جمیل، عبدالمونم خان، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ شادی سے قبل تھیلیسیمیاء کی کیریئر سکریننگ انتہائی اہم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بہت سارے ادارے تھیلیسیمیاء کا شکار مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کر رہے ہیں۔ پنجاب میں تھیلیسیمیاء کی ٹیسٹنگ کی سہولیات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں تھیلیسیمیاء کی بیماری پر قابو پانے کیلئے شادی سے پہلے اپنے بچوں کی سکریننگ ضرور کروانی چاہئے۔

تھیلیسیمیاء پر قابو پانے کیلئے قانون سازی بھی بہت اہم ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ تھیلیسیمیاء پر قابو پانے کیلئے معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انشاء اللہ اس پروگرام کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام بنائیں گے۔ ہمیں بیماریوں پر قابو پانے کیلئے پری وینشن پر بہت کام کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں اللہ کے کرم سے بی ایس این اور ایم ایس این پروگرام شروع ہو چکا ہے۔

چیلنجز بہت زیادہ ہیں لیکن قابو پانے کیلئے جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی خدمات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ورلڈ رینکنگ میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ آگاہی سیمینار کے اختتام پر یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں