ای پے پنجاب :صوبائی حکومت کو 600 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریونیو وصول‘چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 نومبر 2024 17:49

ای پے پنجاب :صوبائی حکومت کو  600 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریونیو وصول‘چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2024ء) ارفع کریم ٹاور میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پے پنجاب کے ذریعے پنجاب حکومت کو  600 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریونیو وصول ہو چکا ہے‘جبکہ موبائل ایپ پر شہریوں کی جانب سے آن لائن ٹرانزیکشنز 6 کروڑ 94 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ صرف 5 برس میں حاصل ہونیوالا ریکارڈ ریونیو ای پے پنجاب پر شہریوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ ای پے سے اب تک حکومت کو سب سے زیادہ ریونیو سیلز ٹیکس کی مد میں 417 ارب روپے وصول ہوا ہے جبکہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں20 ارب‘ ٹریفک چالان کی مد میں 15ارب ‘پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 36 ارب سے زائد اور آن لائن گاڑیوں کی ٹرانسفر کی مد میں پنجاب حکومت کو 9 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل ہواہے۔

ای پے پنجاب سے اب شہری 18محکموں کے 84  ٹیکس ایک کلک پر انٹرنیٹ ‘موبائل بینکنگ‘ اے ٹی ایم‘ بینک کائونٹرز اور دیگر جدید ذرائع سے بآسانی ادا کر سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں