سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے،مریم نواز

سموگ پرانا مسئلہ ہے راتوں رات حل نہیں ہوگا، ماضی میں سموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، مجھے پوری امید ہے پاکستان مشکلات سے جلد نکلے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 13 نومبر 2024 11:45

سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے،مریم نواز
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13نومبر 2024) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے،سموگ پرانا مسئلہ ہے راتوں رات حل نہیں ہوگا،ماضی میں سموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا،حکومت کی پوری کوشش ہے کہ سموگ کے اثرات کو جلد از جلد کم کیا جائے ،جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سموگ ایک دن میں نہیں آئی یہ سالہا سال کا مسئلہ ہے جس پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

ہماری حکومت نے سموگ کے تدارک کیلئے بہت سارے اقدامات اٹھائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے پاکستان مشکلات سے جلد نکلے گا۔اچھی خبریں آرہی ہیں کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل آئے گا۔پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔

(جاری ہے)

6 سے 7 سال بعد پاکستان میں دوبارہ ترقی آ رہی ہے۔پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے یہاں محنت کرنے والے مخلص لوگ چاہئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اچھے ہونے چاہئیں۔ ماضی میں دونوں ممالک کے تعلقات اچھے تھے مگر اب ان کے مزید بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔پاکستان کے دوسرے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہونے چاہئیں۔نواز شریف نے لندن میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے سے متعلق کہاتھا کہ یہ انتہائی بدتمیزی کا کلچر تھا جس کا پروان چڑھنا ہماری بدقسمتی تھی۔

ایسے کلچر کو ختم کر ناہوگا۔ اپوزیشن میں بیٹھی جماعت نے اپنے دور حکومت میں اس کو پروان چڑھایا اور اب اسکو مزید بڑھا رہے تھے۔گفتگو کے دوران نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چھوٹے چھوٹے لڑکوں کو اس کام پر لگادیا تھا کہ وہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ جاو¿ لوگوں کی پگڑیاں اچھالو۔اگر ان کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو پھر کسی اچھے طریقے سے کرنا چاہیے تھا۔ اس بدتمیزی کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ کسی کی تذلیل کرنے کا حق کسی کو نہیں دیا جا سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں