سموگ کا پھیلاﺅ، پنجاب بھر میں15نومبر کو نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف جمعہ کے روز، صوبہ بھر میں " نماز ِاستسقاء کا اہتمام کرے گا، نماز استسقاء اجتماعی توبہ، استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے جس سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 13 نومبر 2024 12:45

سموگ کا پھیلاﺅ، پنجاب بھر میں15نومبر کو نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13نومبر 2024) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 15نومبر کو نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا،محکمہ اوقاف جمعہ کے روز، صوبہ بھر میں " نماز ِاستسقاء کا اہتمام کرے گا،اس حوالے سے سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری کا کہنا ہے کہ نماز استسقاءاجتماعی توبہ، استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے جس سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے۔

صوبے میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے۔ خطے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نماز استسقاء کے بعد بارگاہ الٰہی میں رب کے حضورنہایت عاجزی و انکساری سے خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںسموگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے آلودگی کے شکار علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرتے ہوئے ایک بھٹہ سیل کر دیا جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سموگ کے حوالے سے نافذ پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں کی فضاوں میں شدید دھند اور سموگ کا راج ہے اور بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سموگ اور دھند چھائی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج شام کو بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے اور رات کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔نجاب میں دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایت کردی گئی، بس اور ٹرک اڈوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔لاہور میں 38 خصوصی اینٹی سموگ سکواڈز کی مدد سے گاڑیوں کی چیکنگ بھی جاری ہے، دھواں دینے والی گاڑیاں اب سڑک پر نہیں چلیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں