شارپ کاپس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،سنگین جرائم میں ملوث 4اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعہ 15 مئی 2015 16:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) شارپ کاپس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے سنگین جرائم میں ملوث 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا ہے کہ ملزمان مجید عرف موٹا اور وسیم عرف موچھا کو اسلامپورہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ حمزہ عرف ہنی کو مغلپور اور محسن جاوید کو نوانکوٹ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں ملزمان قتل ، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں جنہیں شارپ کاپس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں